نئی دہلی،19اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سری لنکا کے خلاف کل سے شروع ہو رہی ون ڈے سیریز میں وراٹ کوہلی ایک بار پھر اپنی لے میں نظرآنے کے لئے تیار ہیں۔ٹیم نے سری لنکا کے خلاف پچھلی بار دوطرفہ ون ڈے سیریز سیریز 2012میں ایم ایس دھونی کی کپتان میں کھیلا،جس میں کوہلی نے دو سنچریوں کی مدد سے سیریز میں 296رنز بنائے۔اس سیریز میں ہندوستانی ٹیم نے 4-1سے جیتا۔ظاہر ہے کہ وراٹ کوہلی اس کارنامے کو دہرانے کے لئے بے چین ہوں گے۔ویسے اس بار کوہلی تین بڑے ریکارڈ اپنے نام کرنا چاہتے ہیں جن کے وہ بہت قریب ہیں۔کون سے ہیں وہ ریکارڈ آئی اے ایک نظر ڈالتے ہیں۔
وراٹ کوہلی کے نام اب تک 189میں ون ڈے میں 28سنچریاں درج ہیں اور وہ سب سے زیادہ ون ڈے سنچری بنانے کے معاملے میں سری لنکا کے سنت جے سوریہ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔دونوں کے نام 28-28ہو گئے ہیں، جس طرح کی فارم میں ویراٹ کوہلی چل رہے ہیں، دیکھتے ہوئے سری لنکا کے خلاف پانچ میچز میں کم سے کم 3سنچریاں لگانا مشکل نہیں لگتا ہے۔اگر کوہلی سیریز میں 3اورسنچری لگاتے ہیں، تو وہ رکی پونٹنگ کی 30ونڈی سنچریوں کے ریکارڈ کوتوڑدیں گے اور ون ڈ ے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچری میں نمبر 2پر پہنچ جائیں گے۔سچن ٹنڈولکر کے نام 49سنچریاں درج ہیں۔
وراٹ کوہلی کا نام ون ڈے میں 91چھکے ہو گئے ہیں اور انہیں اپنے 100چھکوں تک پہنچنے کے لئے 9اور چھیکوں کی ضرورت ہے۔ظاہر ہے کہ وہ اس ریکارڈ کو اس سیریز میں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔کوہلی اگر ون ڈے میں اپنے 100چھکے مکمل کر لیتے ہیں تو وہ یہ کارنامہ کرنے والے دنیا کے 32ویں اورہندوستان کے آٹھویں بلے باز بن جائیں گے۔